جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے: شوکت ترین

25 جون, 2021 13:51

اسلام آباد: شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، آئی ایم ایف کے نئے ٹیکس لگانے کے مطالبے کی مخالفت کی اور مسترد کیا

وزیر خزانہ شوکت ترین کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا، بجلی بلز کے ذریعے لاکھوں ٹیکس نادہندگان کا پتہ چلایا ہے، آئی ایم ایف کے نئے ٹیکس لگانے کے مطالبے کی مخالفت کی اور مسترد کیا، اس صورتحال میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی حل نہیں تھا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا، وزیراعظم نے معیشت سے متعلق سخت اور دلیرانہ فیصلے کیے، کورونا ایک چیلنج تھا جس کے باوجود معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے گئے، وزیراعظم نے شعبہ ذراعت اور تعمیرات کے فروغ کیلئے اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں گروتھ متاثر رہی ہم نے سب سے پہلے غریب کی بات کی، آئی ایم ایف نے سخت شرائط رکھیں، آئی ایم ایف نے کہا ہم پیسے نہیں دیں گے جب تک آپ یہ شرائط نہیں مانتے،

ہم نے دنیا کے اعدادو شمار سے دگنی گروتھ کی، اس بار جو معاشی گروتھ ہوگی وہ دیرپا ہوگئی، ایکس چینج ریٹ کو 169 پر لے کر چلے گئے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں تبدیلیاں لارہے ہیں، ایک ہزارسی سی تک گاڑیوں پرٹیکس کی چھوٹ دے دی، فوڈ آئٹمز پر ٹیکس واپس لے لیے گئے، دودھ دیگر مصنوعات پر 10 سے17 فیصد ٹیکس لگا تھا اسے واپس لے لیا، سرکاری ملازمین کے میڈیکل پر لگایا گیا ٹیکس واپس لے لیا، حکومت نے 1000cc تک گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا: وزیر خرانہ

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فرمز پرٹیکس زیرو کردیا، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس پرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا، موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ کالز پر 75پیسے ٹیکس ہوگا، پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 35 سے 20 فیصد کردی، پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے 10 فیصد کردیا گیا ہے، آٹے اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے،

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دودھ پر ٹیکس ختم کردیا گیا، سرکاری ملازمین کے میڈیکل پر ٹیکس ختم کردیا، ٹیکسٹائل اشیا پر ٹیکس 12 سے کم کرکے 10فیصد کردیا،

سونے کی ویلیو ایڈیشن پر ٹیکس کی شرح 17 فیصد رہے گی، زراعت کی ترقی پر 25 ارب اضافی خرچ کریں گے، آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنارہے ہیں، آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ ٹیرف میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نابینا افراد کیلئے خصوصی موبائل پر ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے، ای کامرس پر رجسٹرڈ کیلئے ٹیکس صفر اور غیر رجسٹرڈ کیلئے 2 فیصد کردیا گیا ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے پولٹری اور کیٹل پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، اگلے سال ہمارا سرکلر ڈیٹ مزید کم ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top