جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حلیم عادل شیخ کی بازیابی کے لیے درخواست دائر

06 جولائی, 2022 13:55

لاہور : حلیم عادل شیخ کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

دائر درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو اغواء ہوئے چھ گھنٹے سے زائد وقت ہو گیا۔ پنجاب پولیس ان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حلیم عادل کی گرفتاری کی مذمت، بزدل حکمراں تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں : یاسمین راشد

درخواست کے مطابق حلیم عادِل شیخ کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ساتھ لے کر گئے ہیں، ان کی ہوٹل سے لے جاتے ہوئے فوٹیج دیکھی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی مقدمہ درج ہے۔ تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت بازیاب کروانے کا حکم دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top