جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کے لوگ حق اور سچ پر ہیں ،مضبوط رہیں پیچھے نہیں ہٹنا:پرویز الہٰی

02 جون, 2023 13:02

لاہور :پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ حق اور سچ پر ہیں ،مضبوط رہیں ہرگز پیچھے نہیں ہٹنا۔

چودھری پرویزالہٰی نے دوران پیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں ،عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور پاک فوج کا حامی ہوں، میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا۔

پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، میں نے کسی کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا، مجھ پریہ ظلم محسن نقوی کرارہا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو کل اینٹی کرپشن نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی عدالت میں پیش

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top