جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا: وزیراعظم

16 نومبر, 2020 19:58

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں، گلگت بلتستان میں حکومت بناکر مسائل حل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، عمران خان نے اجلاس میں گلگت بلتستان الیکشن جیتنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کورونا کے باعث جلسے، جلوسوں پر پابندی اور کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کرمسائل حل کریں گے اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم نے شریف فیملی کے خلاف کرپشن مقدمات اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو صرف اپنے مفادات کی فکر ہے، اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top