جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ مہنگائی مسلم لیگ ن اور پی پی کا پروپیگنڈا ہے : مریم نواز

11 نومبر, 2020 12:44

نگر : مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے، وزیر اعظم صرف کرسی پر بیٹھا ہے، ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ مہنگائی  مسلم لیگ ن اور پی پی کا پروپیگنڈا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلت بیت سے عقیدت اور محبت کرتے ہیں۔ نواز شریف مریم نواز اور مسلم لیگ ن ڈٹی ہوئی ہے، ظلم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ شاید ہی کوئی ظلم ہو جو نواز شریف پر نہ کیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا چھوٹا شخص، جس پر انتقام کا بھوت سوار ہے، نواز شریف نے اس کا ہر ظلم اپنے سینے پر سہا، اپنی بیٹی کو جیل جاتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بہنوں بیٹی کی عزت نہیں کرواسکتا وہ ووٹ کے لائق نہیں۔ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے، یہ صرف کرسی پر بیٹھا ہے۔ اسے آس پاس کا کوئی علم نہیں، وہ ووٹ کا حق دار نہیں۔ ڈھٹائی سے کہتا ہے کہ مہنگائی  مسلم لیگ ن اور پی پی کا پروپیگنڈا ہے اور مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بد زبانوں کو امریکا سے پھینک دیا گیا، پاکستان سے بھی باہر پھینکا جائے گا : مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ جعلی ہی سہی مگر وزیر اعظم کی کرسی پر تو بیٹھا ہے، کہتا ہے کہ مہنگائی تو نہیں ہے۔ عوام سے پوچھو کے وہ اپنے گھر کیسے چلا رہے ہیں۔ عوام کے ہاتھ عمران خان کی طرح لوگوں کی جیب میں نہیں ہوتے۔ جس انسان کو نہیں پتہ اس کا گھر اس کچن کون چلارہا ہے، کیا اسے ووٹ دیں گے؟

لیگی رہنماء نے کہا کہ پتھر دل رکھنے والے عمران خان کو عوام بد دعائیں دے رہی ہے۔ ایسے شخص جس کا خرچہ کوئی اور اٹھاتا ہو، اس غربت کا کیا احساس۔ جس نے کسی صوبے میں ایک اینٹ نہ لگائی ہو۔ جس کے آگے پیچے چینی چور ہوں۔ جس کی حکومت جانے والی ہو، کیا گلگت کے عوام اس کو ووٹ ڈال کر ضائع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص عوام کی تباہی، نوکریاں چھیننے، کاروبار تباہ کرنے، معشیت تباہ کرنے، بھوک افلاس لانے کا، روزگار چھینے کا ذمہ دار ہو اسے ووٹ لینے کا حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر میرے بستر کے پاس سارے داخل ہوگئے۔ آج گلگت کی پاک دھرتی پر جو گفتگو ہو رہی ہے، جس طرح سے ماہ بہن بیٹوں کی تحضیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیا ایسی گندی کو جگہ دیں گے۔ ان کی جگہ نہ گلگت میں ہے نہ پاکستان میں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت آخری دھکے پر ہےْ یہ حکومت سال ختم ہونے سے پہلے پہلے جانے والی ہے۔ ایک طرف آپ کی مجموری کا مذاق اڑانے والا اور دوسری طرف آپ کے آنسو پوچھنے والا نواز شریف ہے۔ مسلم لیگ ن حق کی بات کرنے والی جماعت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top