جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج’، ترک مصنف نے عمران خان پر کتاب لکھ دی

05 دسمبر, 2020 12:58

کراچی: ترکی کے ایک مصنف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر ‘پاکستان کا ابھرتا ہوا سورج’ کے عنوان سے کتاب لکھ دی۔

وزیراعظم عمران خان پر یہ کتاب ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹوٹ کے صدر اور ترک مصنف بولود باغجی نے تحریر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھریں گے : شیخ رشید

مصنف بولود باغجی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دے کر فخر محسوس کرتے ہیں، ان کا دل اچھا ہے اور وہ اپنی قوم کے لیے کام کرتے ہیں۔

بولود باغجی نے کہا کہ ابھی یہ کتاب ترک زبان میں شائع کی گئی ہے تاہم اس کا انگریزی ایڈیشن بھی جلد شائع کردیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top