جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کا فلسطین پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

20 مئی, 2021 14:56

اسلام آباد : پاکستان نے مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کو خط لکھ دیا۔ پاکستان کیجانب سے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب کرنے کیلئے کاوشیں تیز کردیں گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے

او آئی سی کے رکن ممالک کیجانب سے پاکستان مسئلہ فلسطین کیلئے بحیثیت نمائندہ کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

خط کے متن کے مطابق انسانی حقوق کونسل 27 مئی کو مسئلہ فلسطین کیلئے اجلاس طلب کرے۔ او آئی سی سمیت دیگر ممالک خصوصی اجلاس کیلئے آمادہ ہیں۔ انسانی حقوق کونسل سیکٹریٹ فلسطین کے بارے میں اجلاس بلانے کیلئے تیاریاں کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top