جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: آرمی چیف

30 جون, 2021 10:09

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان میں فروغ کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین سے ویڈیو کال پر رابطہ ہوا ہے، باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال گیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ترکی کا دورہ، باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان میں فروغ کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے امن و استحکام ،افغان امن عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں جانب سے ہر سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top