جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے : امریکہ

02 اکتوبر, 2021 16:12

برن : امریکی نائب وزیر خارجہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر بلاامتیاز کارروائی کرے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے سوئٹزرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے انسداد دہشت گردی پر مضبوط شراکت کے خواہاں ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ مستقل بنیادوں پر تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر بلاامتیاز کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے کیلئے افغان طالبان ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں : وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک دہشت گردی کے ناسور سے بری طرح متاثر ہوئے اور ہم ہر قسم کی علاقائی اور عالمی دہشت گردی کے خطرے کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے خواہش مند ہیں۔

ان کا پاکستان کی جانب سے افغانستان میں تمام طبقات پر مشتمل حکومت بنانے کے مطالبے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے پاکستان کو انتہائی اہم کردار ادا کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ممکن ہو سکے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ سے انڈیا اور پھر ازبکستان جائیں گی، جہاں سے وہ پاکستان پہنچیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top