جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانی کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے؛ احسان مانی

16 جون, 2019 11:49

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کہتے ہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے، آج فتح پاکستان کا مقدر بنے گی۔

ورلڈکپ 2019 کے سب سے بڑے ٹاکرے کا سبھی کو انتظار ہے اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کو بے تاب ہیں۔ ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے سے متعلق احسان مانی کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ٹیم بھارت کو ہرا سکتی ہے، چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ گرین شرٹس پر اعتماد ہے کہ وہ صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں گے اور بھارت کو شکست دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top