جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کے لئے 452 ملین ڈالر کے قرض کی دوسری قسط منظور

20 دسمبر, 2019 11:14

واشنگٹن : آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 452 ملین ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔ جائزے کے بعد پاکستان کے لئے قرض کی دوسری قسط کی منظوری دیدی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 452 ملین ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی، قرض کی رقم جلد پاکستان منتقل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی معیشت میں مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے : آئی ایم ایف

قرض موصولی سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپیہ مزید مستحکم ہو جاۓ گا۔ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے 12 مرتبہ قرض لے چکا ہے۔

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت مثبت سمت گامزن ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top