جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کا یوم شہداء کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی

13 جولائی, 2021 12:13

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا یوم شہداء کشمیر پر کہنا ہے کہ بھارت کا 7 دہائیوں سے جاری ظلم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان یوم شہداء پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے 22 جری سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ ان بہادر بیٹوں نے 1931ء میں سری نگر میں ڈوگرا افواج کے خلاف لڑتے اپنی جانیں قربان کیں۔ شہداء نے کشمیری رہنماء کے شام کیس میں دوران احتجاج جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اہل کشمیر کی حریت آزادی کا سلسلہ اور قربانیاں آج بھی اسی جذبے سے جاری ہیں

انہوں نے کہا کہ ان بہادروں کی 1931ء میں آغاز کردہ حق خودارادیت کی تحریک آج بھی جاری ہے۔ 5 اگست 2019ء سے آج تک قابض فورسز کے ہاتھوں 390 کشمیری شہید کیے گئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسی دوران 85 کشمیری رواں سال ماورائے عدالت قتل کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 537 کشمیری گرفتار، 31 گھر جلا دیئے گئے۔ بھارت کا 7 دہائیوں سے جاری ظلم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ پاکستان حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top