جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج شہروں میں فوج طلب

23 اپریل, 2021 16:14

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کو سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔ ہم نے احتیاط نہ کی تو 2 ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے۔ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کورونا پر قابو پایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماسک لگانے سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ بھارت جیسے حالات ہوگئے تو شہر بند کرنا پڑیں گے۔ بھارت میں کیسز کی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل ایدھی کی بھارت کو کورونا مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز کی پیش کش

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ آج کہہ رہے ہیں لاک ڈاؤن کردو۔ لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا۔ لاک ڈاؤن کیا تو معیشت بیٹھ جائے گی۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج سڑکوں پر آئے گی۔ پاک فوج پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top