جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کی فوج کو کسی بھی وقت جوہری حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم

20 مارچ, 2023 14:24

شمالی کوریا کی فوج نے کسی بھی وقت جوہری حملے کا سامنا کرنے کے لیئے اپنی تیاریوں کو بہتر بنایا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے جوہری حملے کو جواب دینے کی صلاحیتوں اور جنگی حکمت عملی کو بہتر لگانے کے لیئے مشقوں کا انعقاد کیا۔

مشقوں میں، فرضی نیوکلیئر وار ہیڈ سے لیس ایک بیلسٹک میزائل نے 800 کلومیٹر تک اڑان بھری اور ایک ٹیکٹیکل جوہری حملے کے منظر نامے میں 800 میٹر کی بلندی پر ہدف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا سے داغا گیا جوہری میزائل 33 منٹ میں امریکا کو نشانہ بنا سکتا ہے : چینی تحقیق

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر امریکی جوہری اثاثوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں میں توسیع کا الزام لگاتے ہوئے ملک پر جنگ کو روکنے کے لیے کسی بھی وقت جوہری حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ 1.4 ملین سے زیادہ شمالی کوریائیوں نے رضاکارانہ طور پر سیئول اور واشنگٹن کے خلاف لڑنے کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کی ہے، جو صرف دو دن پہلے تقریباً 80 ہزار سے زائد ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top