جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے پر ابہام فل کورٹ ہی ختم کرسکتا ہے : رانا ثناء اللہ

29 مارچ, 2023 13:25

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا۔ یہ ابہام فل کورٹ ہی ختم کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حاضر ہوئے کہ عدالت عظمیٰ سے انصاف چاہتے ہیں۔ ملک میں رواداری رول آف لاء میں عدالت عظمیٰ اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کرلیا

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے ہیں، جن کی وجہ سے معاشرے میں ان بیلنس ہوا۔ ان فیصلوں پر لوگوں کو شکوک و شبہات ہے۔ کہا جارہا ہے یہ تین دو کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ چار تین کا فیصلہ ہے۔ یہ معاملات ختم ہونے چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا۔ یہ ابہام فل کورٹ ہی ختم کرسکتا ہے۔ کل پارلیمنٹ نے سوموٹو نوٹس کے متعلق ایکٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوا ہے۔ امید ہے وہ آج پاس ہوجائے گا۔ بابا رحمتے بعد میں بابا زحمتے ثابت ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top