مقبول خبریں
کراچی : پی سی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
کراچی : شہر کی مصروف شاہراہ پر واقع پی سی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص موت کا شکار بن گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی کے قریب پی سی ہوٹل کی عمارت کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق، جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان شہری کی جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر کراچی سے بیلجیم جانے کی کوشش ناکام
رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر فوراً پہنچے اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ رینجرز ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے ہے۔