جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیو کراچی میں سلنڈر دھماکہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق ، 7 زخمی

03 دسمبر, 2020 10:54

کراچی : سلنڈر دھماکے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں دعا چوک کے قریب سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق 7 افراد زخمی ہو گئے۔  دھماکہ گھر کی پہلی منزل پر ہوا، جس سے گروانڈ فلور اور پہلی منزل شدید متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : گلشن اقبال کی ایک دکان میں آگ بجھانے والا سلنڈر زور دار دھماکا

جاں بحق بچے کی شناخت 8 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ انزیلہ، 5 سالہ فصل، 40 سالہ عادل 18 سالہ نوشین، 18 سالہ صبا اور 9 سالہ سیف اللہ زخمیوں میں شامل ہیں۔ زخمیوں کو پہلے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top