جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جنگ کا 13واں روز، یوکرین کی دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی خواہش

08 مارچ, 2022 14:51

کیف : 13 یوکرینی شہریوں سمیت ایک روسی جنرل کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، یوکرین نے دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 13ویں دن میں داخل ہو گئی، مسلسل گولہ باری نے محاصرہ شدہ کیف، ماریوپول، سومی اور کھارکیو سے شہریوں کا انخلاء روک دیا ہے۔

دونوں ممالک کے وفود نے پیر کو بیلاروس – پولینڈ کی سرحد کے قریب ایک مقام پر مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کیا۔ بعد ازاں یوکرین کی جانب سے کہا گیا کہ امن مذاکرات میں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے ماسکو کی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔

مذاکرات کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شہریوں کے لیے محفوظ راستہ کھولنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کو یورپی یونین کے صدر نے فون کرکے روس یوکرین تنازع پر ثالثی کا کہا: فواد چودھری

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یوکرین میں ایک روٹی فیکٹری میں کم از کم 13 شہری ہلاک ہوئے۔ ادھر یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ خارکیف کے ارد گرد لڑائی میں ایک روسی جنرل مارا گیا ہے۔ روس کی طرف سے ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا جمعرات کو ترکی میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے یوکرینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کے صدر اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بات چیت چاہتے ہیں، کیونکہ صدور ہی حتمی فیصلے کرنے والے ہیں۔

خبر رساں ایجنسیوں کی متعدد رپورٹوں کے مطابق روسی فوجیوں نے جنوبی یوکرین میں نمایاں پیش رفت کی ہے، لیکن بعض دیگر علاقوں میں یوکرین کی فوج نے انہیں روک دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top