جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے : عثمان بزدار

26 اپریل, 2021 11:43

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے۔ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن ضروری قدام اٹھایا ہے۔ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔ دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑنے والے عناصر خود تنہاء ہوچکے ہیں۔ پی ڈی ایم کورونا وباء کے دوران بھی عوامی اجتماعات کرتی رہی اور کورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز بھر گئے، صرف 12 وینٹی لیٹرز دستیاب

ان کا کہنا تھا کہ اس سنگدل ٹولے نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب بھی یہ وہی قابل مذمت حرکت کررہے ہیں۔  بے حس اپوزیشن کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ جن لوگوں نے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی اب وہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top