مقبول خبریں
آسٹریلین حکومت نے نواک جووکووچ کا ویزا منسوخ کردیا
آسٹریلین حکومت نے سربین ٹینس اسٹار نواک جووکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔
عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ چند روز قبل ہی آسٹریلین بارڈر فورس کے فیصلے کے خلاف مقدمہ جیتے تھے اور عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔
تاہم حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے وزیر برائے ویزہ امور کے پاس اختیار ہے کہ وہ نواک جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے معروف ٹینس کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
اس حوالے سے عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو نواک جوکووچ کو تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اور اب اطلاعات کے مطابق آسٹریلین حکومت نے ٹینس نمبر ون کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔