جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوشل میڈیا کے نئے قواعد کے خلاف ایک اور درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری

21 دسمبر, 2020 16:41

اسلام آباد : عدالت نے سوشل میڈیا کے نئے قواعد کے خلاف ایک اور درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا کے نئے قواعد کے خلاف ایک اور درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے 13 رولز اور پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی سیکشن 37 ون کو چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا رول سے متعلق کیس کی سماعت، ‏چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا پی ٹی اے پر اظہار برہمی

درخوات میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی اے کو غیر قانونی طور پر مختلف ایپس پر پابندی لگانے سے روکا جائے۔

سوشل میڈیا رولز کے خلاف مرکزی درخواستیں 25 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ عدالت نے مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top