جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا نے سال کا نواں میزائل تجربہ کرلیا

05 مارچ, 2022 13:27

پیانگ یانگ : جزیرہ نما جنوبی کوریا سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کا نواں میزائل تجربہ کر کے دنیا کو ہلا دیا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرق کے پانیوں میں ایک بیلسٹک میزائل داغا، جو ملک کا سال کا نواں ایسا تجربہ ہے۔ میزائل کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سنان کے علاقے سے داغا گیا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ نے اپنے جہازوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے ممکنہ بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے۔ ہم بحری جہازوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ معلومات پر توجہ دیں، اور اگر وہ کسی گرتی ہوئی چیز کو دیکھتے ہیں، تو جاپان کوسٹ گارڈ کو متعلقہ معلومات کی اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا جاسوسی سیٹلائٹ تیار کرنے دعویٰ

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کی حالیہ سیریز پر بین الاقوامی تناؤ بڑھ رہا ہے، جن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طویل عرصے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ رواں سال میں شمالی کوریا کا نواں میزائل تجربہ ہے۔ جنوری میں اس طرح کے تجربات کی ایک ریکارڈ تعداد دیکھی گئی، جس میں اس مہینے کے دوران کم از کم سات تجربات کیے گئے، جن میں ایک نئی قسم کا "ہائپرسونک میزائل” بھی شامل ہے، جو تیز رفتاری سے حملہ کرنے کے قابل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top