جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا نے کوریا کے مشرقی جزیرہ نما میں بیلسٹک میزائل داغ دیا

25 ستمبر, 2022 10:08

شمالی کوریا نے کوریا کے مشرقی جزیرہ نما میں بیلسٹک میزائل داغ دیا۔

جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغے جانے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے کا میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج جوابی کارروائی کیلئے مکمل تیاری کی پوزیشن میں ہیں۔ شمالی کوریا کا یہ اقدام اشتعال انگیز کارروائی ہے، جس سے جزیرہ نما کوریا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا مزید کروز میزائل کا تجربہ

انہوں نے شمالی کوریا سے میزائل داغے جانے کا عمل فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی این این کے مطابق اس سال شمالی کوریا کی جانب سے یہ انیسواں میزائل حملہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top