جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کرسکتی: ترجمان دفتر خارجہ

21 فروری, 2021 14:05

اسلام آباد: پاکستان نے سفارت کاروں کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے متعلق بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی سفارت کاروں کو منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر کادورہ کرایا گیا اور غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا، اقوام متحدہ کے نمائندے نے آبادیاتی تبدیلی کی بھارتی کوششوں کو بےنقاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت عالمی برادری کے سامنے مکمل بے نقاب ہو چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کوئی انتخابی مشق مقبوضہ کشمیر کی رائے شماری کو تبدیل نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول ہیں، نام نہاد ترقی کابیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا یو این قراردادو ں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر زور دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top