جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے تین رہنماؤں سمیت نو عام شہری شہید

09 مئی, 2023 10:46

فلسطینی اسلامی جہاد تحریک (PIJ) کے ارکان پر اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں میں کم از کم نو عام شہریوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے غزہ شہر کے وسط میں اور پٹی کے جنوبی حصے رفح میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے تین رہنما جہاد الغنم، خلیل البہتینی اور طارق عزالدین اپنی بیویوں اور کچھ بچوں سمیت شہید ہوگئے۔

فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے اپنے رہنماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ واقعے میں نو عام شہری شہید اور بیس زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے تین فلسطینیوں کو شہید اور چار کو زخمی کر دیا

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو ان تین ارکان کی ہلاکت کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غدارانہ کارروائی کے ساتھ رہنماؤں کو قتل کرنے سے قابض کو تحفظ نہیں ملے گا، بلکہ مزید مزاحمت ہوگی۔

اسرائیل نے غزہ کے فضائی حملوں میں چالیس فوجی طیارے اور ڈرون کا استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گنجان آباد ساحلی انکلیو میں 10 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جو فوجی کمپاؤنڈز اور ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات تھے۔

اسرائیل نے اپنے حملوں کے ردعمل کے خدشے کے باعث ہدایات جاری کیں کہ غزہ کے 40 کلومیٹر (25 میل) کے اندر کمیونٹیز کے اسرائیلی باشندے نامزد بم پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top