جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نذیر چوہان کا وزیر اعظم سے مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

21 اپریل, 2021 10:33

لاہور : نذیر چوہان نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات منسوخ کئے جائیں۔

پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نذیر چوہان نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ عالمی وبائی صورتحال اب بھی عروج پر ہے۔ ملک میں ہر جگہ طلبہ اپنی تعلیم اور تیاری سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ : کمیشن امتحان کے بغیر کنٹریکٹ افسران کی ریگولرائزیشن غیر قانونی قرار

انہوں نے درخواست کی مئی اور جون 2021 میں ہونے والے امتحانات منسوخ کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں برطانیہ، بنگلادیش، ہندوستان، نیپال، بحرین، کویت، قطر اور یونان نے بھی اپنے ملک میں تمام امتحانات منسوخ کئے ہیں۔

نذیر چوہان نے کہا کہ برائے مہربانی اپنی نسل کو بچائیں۔ جب تک کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، امتحانات نہ لئے جائیں۔ اس سال ہونے والے امتحانات میں کورونا کی چوتھی لہر ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top