جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع عمران خان اور انکے مافیا کا تحفظ ہے: مریم اورنگزیب

05 اکتوبر, 2021 19:32

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل عمران خان اور ان کے مافیا کا تحفظ ہے، عمران خان اور کرائے کے ترجمان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشورے اپنے پاس رکھیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا طریقہ کار آئین پاکستان میں درج ہے، فواد چودھری اپنے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کو اپنا لیڈر آف اپوزیشن تبدیل کرنا چاہیئے: فواد چودھری

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی نوکری میں توسیع دراصل عمران خان اور ان کے مافیا کا تحفظ ہے، آئین کو توڑ کر چیئرمین نیب کو توسیع دی جا رہی ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضا ہے، عمران خان اور کرائے کے ترجمان چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشورے اپنے پاس رکھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top