جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مفتاح اسماعیل کا بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

24 جنوری, 2021 11:28

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 فیصد اضافہ کرکے تقریبا 200 ارب کا عوام کی جیب پر نیا ڈاکہ ڈالا گیا ہے، گردشی قرض کے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی وجوہات بھی بیان کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہزار 36 ارب پر گردشی قرض چھوڑ کر گئے تھے جس میں بجلی کا خسارہ اور بینک کا قرض دونوں شامل تھے، ایک ہزار36 ارب کا گردشی قرض 2400 ارب سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی پی ڈی ایم جلسوں کا نتیجہ ہے: مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا عمران خان نے حکومت میں آتے ہی بجلی کی قیمت میں اضافہ کیاتھا تاکہ گردشی قرض نہ بڑھے، عمران خان نے گردشی قرض صفر کردینے کا دعوی کیا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر ماہ 50 سے 60 ارب روپے گردشی قرض میں مزید اضافہ ہورہا ہے، مہنگی بجلی بنانے سے گردشی قرض مزید تیزی سے بڑھا ہے، سالانہ تقریبا 600 ارب گردشی قرض بڑھ رہا ہے۔

سابق وزیر خرانہ نے کہا کہ گردشی قرض بڑھنے کی بڑی وجہ بجلی کی ترسیل اور تقسیم میں نقصانات ہیں، عمران خان کے دور میں بجلی کے بلوں کی وصولی میں کمی ہوئی، کورونا کے دنوں میں 80 فیصد تک وصولی ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top