جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم کے ابو کا پیغام آیا کہ بچوں بائیکاٹ کردو، انہوں نے بات مان لی: علی زیدی

15 جنوری, 2023 14:19

کراچی: علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ابو کا ویڈیو پیغام آیا کہ بچوں بائیکاٹ کردو، یہ اچھے بچے ہیں، انہوں نے ابو کی بات مان لی۔

رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی اور حیدرآباد میں اپنا میئر منتخب کرنے جارہی ہے، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال والی ایم کیو ایم ایک ہوچکی تھی، ان کے ابو کا ویڈیو پیغام آیا کہ بچوں بائیکاٹ کردو، یہ اچھے بچے ہیں، انہوں نے ابو کی بات مان لی۔

علی زیدی کا کہنا تجھا کہ معید انور صاحب لیاقت آباد میں پولنگ ایجنٹ ڈھونڈ رہے تھے، ایم کیو ایم نے پی ڈی ایم سے معاہدے کے وقت حلقہ بندیوں کا ذکر کیا نہیں، اپریل 2022 میں عمران خان نے ایم کیو ایم کو نفیس ہونے کا موقع دیا تھا، ایم کیو ایم والے آصف زرداری سے ملنے چلے گئے، ایک معاہدہ سائن کیا، کھالیں چھیننے والے ہمیں خیرات دیں گے، ہر زبان کے بولنے والوں کا قتل عام کرنیوالے خیرات دیں گے، خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر منی لانڈرنگ کرنیوالے خیرات دیں گے، جیری مینڈرنگ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ میدان چھوڑدیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا میئر ہمیشہ ڈکٹیٹر شپ میں آیا، جو بھی ضمنی الیکشن ہوئے جماعت اسلامی کا امیدوار تک نہیں تھا، جب تحریک انصاف کا میئر آئے گا تو لگ پتہ جائے گا، اب کراچی دیکھے گا کہ ترقی کیا ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top