جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہاب نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

04 اکتوبر, 2022 16:20

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہاب نے پارٹی سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر شہاب امام کا کہنا تھا کہ پارٹی میں موجود مفاد پرست ٹولے سے دل برداشتہ ہوکر استعفیٰ دیا، موجودہ ایم کیو ایم میں مجھ سے زیادہ سینئر کوئی رکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق شہاب امام خواجہ اظہار الحسن کے ٹوئٹ کے بعد دل برداشتہ ہوئے، شہاب امام نے استعفے میں اپنے خلاف کیےجانے والے ٹوئٹ کا حوالے بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم سے مسئلہ نہیں، ان کی کہانی ختم ہوگئی ہے: حافظ نعیم الرحمان

خیال رہے کہ خواجہ اظہار نے ٹوئٹ میں ڈاکٹر شہاب کو منفی شہرت کا حامل شخص قرار دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top