جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

15 جولائی, 2021 11:23

اسلام آباد : بلوچستان، سندھ اور وفاقی دارالحکومت میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ آزادکشمیر، پنجاب، خیبر پختو نخوا اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

بلوچستان اور اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں قلات، خضدار، بار کھان، کوہلو، سبی، کوئٹہ، زیارت، آواران، لسبیلہ، پنجگور، نصیر آباد، ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ ہرنائی، زیارت، بارکھان، موسٰی خیل، کوہلو، سبی، قلات، خضدار اور مستونگ میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان

پنجاب کے خطۂ پوٹھو ہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کے مقامی اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ، جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین اور دادو میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، چترال، دیر، شانگلہ، بنوں، کرک، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش ہوگی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top