جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان کی مون سون بارشیں اب تک 31 افراد کی جان لے چکی ہیں : پی ڈی ایم اے

06 جولائی, 2022 13:39

کوئٹہ : پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 31 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں نے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ 13جون سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں صوبے بھر میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈائریکٹر عطا اللہ مینگل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور مشیر داخلہ کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی واضع ہدایات دیں گئیں ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی تمام مشینری اور عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں خیمے، خواراک سمیت دیگر اشیاء پہنچائی جارہی ہیں۔ ریلوں میں بہہ جانے والوں کو غوطہ خور ٹیم نے نکالا۔ زیر آب آنے والے علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top