جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہاجر لفظ سے دستبرداری پر بانی ایم کیو ایم کو پیسے دیے گئے تھے: آفاق احمد

02 جولائی, 2022 21:02

کراچی: آفاق احمد کا کہنا ہے کہ مہاجر لفظ سے دستبرداری پر بانی ایم کیو ایم کو پیسے دیے گئے تھے لیکن میں مہاجر لفظ سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا جی ٹی وی کے پروگرام’’سات سے آٹھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی گئی، وفاقی حکومت چند ووٹوں پر قائم ہے، ضمنی الیکشن میں بیلٹ باکس چوری کیے گئے، ضمنی الیکشن میں ہمارے کافی ووٹ مسترد کیے گئے۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ جنازے میں شریک ہونا سیاست نہیں ہے، مہاجر نام پر الیکشن لڑنے والا نظر آیا تو بات چیت ہوسکتی ہے، تمام جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی مہاجروں کا شہر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں، آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا: فاروق ستار

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتے تھے میری حکومت نہیں رہے گی، اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہیں رہے، مہاجر لفظ سے دستبرداری پر بانی ایم کیو ایم کو پیسے دیے گئے تھے لیکن میں مہاجر لفظ سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سیاست میں جلد نئی تبدیلی کا امکان، ایم کیو ایم اور فاروق ستار میں رابطے تیز

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے حلقہ بندیوں میں دھاندلی کی، نواز شریف اور آصف زرداری کا حلقہ انتخاب کراچی نہیں ہے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ کے قریب ہے، کراچی کے لوگوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top