جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مودی حکومت نے بھارتی فوجیوں کے فون سے فیس بُک سمیت کئی ایپس ڈیلٹ کروادی

09 جولائی, 2020 19:32

نئی دہلی: چینی فوجیوں کے ہاتھوں مار کھانے والے بھارتی فوجی اب ذہنی دباؤ بھی کم نہیں کرسکتے، مودی حکومت نے بھارتی فوجیوں کے فون سے فیس بُک سمیت کئی موبائل ایپس ڈیلٹ کروادی۔

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت نوے موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام کی ایپس شامل ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے جو کوئی بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top