جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان

26 اپریل, 2021 11:40

پشاور : صوبائی دارالحکومت کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کے دو علاقے حیات آباد فیز 6 اور بشیر آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث آج 26 اپریل بوقت شام چھ بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگ جائے گا: این سی او سی

لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے آمد و رفت بند رہے گی۔ صرف ضروری اشیاء خوردو نوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔

علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top