جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ، 10 روپے مہنگی

16 جولائی, 2021 13:24

اسلام آباد : اوگرا نوٹیفیکشن کے بغیر 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا، ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے قیمت میں ایک بار پھر فی کلو 5 روپے اور گھریلو سلنڈر میں 50 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 220 روپے بلاجواز اضافہ کردیا۔ اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 پی کلو مقرر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 170 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2000، کمرشل سلنڈ 7715 روپے پر پہنچ گیا۔ گلگت بلتستان 190 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

قیمت میں دوسری بار اضافے پر ایل پی جی ڈسڑی بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا، کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال، گجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شلکل دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top