جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات : جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مار لیا

30 مئی, 2022 09:59

کوئٹہ : بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تمام سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کرلیا۔

بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان میں ایک نئی جماعت حق دو تحریک نے سر اٹھا لیا، جس نے چار جماعتی اتحاد کو شکست دے کر گوادر اپنے نام کر لیا۔

حق دو تحریک کی سربراہی جماعت اسلامی کے مقامی رہنماء مولانا ہدایت الرحمان کر رہے ہیں، جنہوں نے ماہی گیروں اور شہریوں کے حقوق کے لیئے دھرنا دیا اور صوبائی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے بجائے حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے میدان میں امیدوار اتارے۔

اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی طور پر آزاد امیدوار سب سے زیادہ تعداد میں کامیاب ہوئے، جس میں ایک ہزار دو سو بائیس نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں : ترجمان بلوچستان حکومت

جمعیت علمائے اسلام (ف) 185 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔ جے یو آئی نے کارپوریشن کی چودہ، میونسپل کمیٹیوں کی ستاون اور یونین کونسلوں کی ایک سو پچاسی نشستیں جیت کر اپنا اسکور دو سو چھپن تک پہنچا دیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی 116 تیسرے،پختوانخو ملی عوامی پارٹی 80 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ نیشنل پارٹی 52، پیپلز پارٹی47 اور اے این پی چوبیس نشستیں حاصل کرسکی۔

مسلسل احتجاج اور غلامی کے خلاف تحریک چلانی والی تحریک انصاف کا صفایا ہوگیا۔ بڑی جماعت ہونے کے باوجود چھوٹی جماعت کے امیدواروں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی نویں نمبر پر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top