جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں : شیخ رشید

24 جولائی, 2021 16:00

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور خاندان ملک کو لوٹ کر لے گیا، میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نادرا میگا سینٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی زبان ان کی سیاست کو تباہ کردے گی۔ خود کو کشمیری کہتے ہیں، آپ کے پاس وہاں کا ڈومیسائل ہے؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپسی کا اعلان کریں تو 24 گھنٹوں میں خصوصی طیارہ تیار کرکے فول پروف سیکیورٹی دوں گا، انہیں پولیس، رینجرز، ایف سی یا فوج کی سیکورٹی دے سکتا ہوں۔ نواز شریف اب کیوں واویلا کررہے ہیں۔ نواز شریف اور خاندان ملک کو لوٹ کر لے گیا۔ نواز شریف را کے ایجنٹ سے مل کر کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے۔ میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں۔ آپ سے راء کے ایجنٹ سے مل رہے ہیں۔ شوشل میڈیا سے پتہ چل رہا ہے میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا۔4  سے 6 مہینے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تفتیش کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے۔ پاکستانی فوج اور رینجرز سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔ ہر روز دو دو جوان شہید ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قدم قدم پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے۔ ساری قوم کو کشمیر کی آزادی کے یک زبان ہے۔ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا۔ کل رات لال حویلی سے تحریک انصاف کے فتح کا جشن ہو گا۔ شاید پیپلز پارٹی ن سے ایک دو سیٹیں زیادہ لے جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغواء کا کیس نہیں ہے، گمشدگی کا مسئلہ ہے، وہ بھی جلدی بتا دوں گا۔ افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست اب صرف میڈیا تک محدود ہوگئی ہے۔ میڈیا کی ذریعے آگے ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر میڈیا سے آگے آنا ہو تو میں میڈیا کا ہیرو ہوں، مگر میری سیٹ ایک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top