جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ گرفتار

23 جون, 2022 08:45

کراچی : سیکورٹی اداروں کی کامیاب چھاپے میں ڈاکٹر کو تاوان کے لیئے اغواء کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے دوران احسن آباد اور اللہ بخش گوٹھ سے اغواء میں ملوث مطلوب گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گروہ ڈاکٹر طالب عزیر کے اغواء برائے تاوان میں ملوث ہیں، جنہیں 14 جون کو پرانی سبزی منڈی کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کو 30 لاکھ تاوان وصول کرکے رہا کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : شہری کو اغواء کر کے دو لاکھ تاوان لینے والے پانچ پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

ملزمان کے قبضے سے ڈاکٹر سے وصول کیئے گئے 6 لاکھ 89 ہزار روپے، تاوان کی رقم سے خریدی گئی ایک گاڑی، دو پستول اور 11 موبائل فونز برآمد کرلیئے۔

مختلف تھانوں کے 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزمان اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کی متعداد وارداتوں میں ملوث ہیں، جنہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ منظم گروہ کی صورت میں کام کر رہے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top