مقبول خبریں
کے پی ایل؛ سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر کو بھی بھارت کی دھمکی
بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کا معاملہ جاری ہے، ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر کو بھی بھارت نے دھمکی دے دی ہے۔
مونٹی پنیسر کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کے پی ایل میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کا بولا ہے، انگلش بورڈ نے بتایا کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارت دھمکیاں دے رہا ہے: ہرشل گبز
ان کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کا کہا گیا، بھارتی دھمکی کی وجہ سے کمنٹری اور براڈکاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے تلکرتنے دلشان کو بھی دھمکیاں
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لیے مشکل ہوگیا ہے۔