مقبول خبریں
خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے 3 افراد جاں بحق
پشاور : خیبر پختونخواہ میں بارشوں نے 3 افراد کی جان لے لی، 6 زخمی بھی ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان : مکان کی چھت گرنے سے بھائی بہن جاں بحق
پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئیں ہیں۔ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔