جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا کے امراض قلب اسپتال کو کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کی منظوری مل گئی

23 جون, 2021 11:13

پشاور : خیبر پختونخوا کے واحد امراض قلب کے اسپتال نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان سے منظوری حاصل کرلی۔

پی آئی سی پاکستان کے مختصر عرصہ میں منظوری حاصل کرنے والا پہلا سرکاری اسپتال بن گیا۔ ترجمان رفعت انجم کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ میں اب پوسٹ گریجویٹ (کارڈیک اسپیشلائزڈ) کورسز کی تربیت دی جاسکے گی۔ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان نے اسپتال کے 4 شعبوں کو باقاعدہ منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کا بلدیاتی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 6 ماہ کے قلیل عرصے میں بہترین سروسز اور اسٹاف پر یہ اعزاز حاصل ہوا۔ اب تک 6 ماہ کے دوران 4 سو سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں۔ او پی ڈی میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

رفعت انجم نے مزید بتایا کہ پی آئی سی میں 16 سو سے زائد انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز کیے گئے ہیں۔ اسپتال میں صحت کارڈ پلس کے تحت 22 سو سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top