جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا کو مزید 600 میگاواٹ بجلی کی کمی، لوڈشیڈنگ دگنی ہونے کا امکان

08 اکتوبر, 2021 10:12

پشاور : خیبر پختونخوا کو 600 میگاواٹ بجلی کم ملنے کے باعث لوڈشیڈنگ دگنی ہوجائے گی۔

ملک میں بجلی کا بڑا شاٹ فال ہے، جس کے باعث خیبر پختونخوا کو 600 میگاواٹ بجلی کا کٹ لگ گیا، جس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ میں دگنا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی غیر حاضری درد سر بن گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی وہاں 8 گھنٹے تک لوڈشیدنگ ہو گی اور 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ والے مقامات پر 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کا حالیہ شارٹ فال آئندہ 4 سے 6 دنوں تک جاری رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top