جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خیبر پختونخوا کا بلدیاتی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ

21 جون, 2021 11:57

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈ میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت نے فنانس بل-22 2021 میں بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز پر بڑا کٹ لگادیا۔ بلدیاتی حکومتوں کو اب کل ترقیاتی فنڈ کا 30 فیصد حصہ دینے کی بجائے 20 فیصد حصہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے 17 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے جائینگے۔ بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز میں 10 فیصد کمی کیلئے فنانس بل میں ترمیم کی جائیگی۔

بلدیاتی حکومتوں کے انتظامی اختیارات میں پہلے سے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کر کے بلدیاتی حکومتوں کو 23 سے 6 محکموں تک محدود کیا گیا ہے۔ بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز پر کٹ لگا کر صوبائی وزراء کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top