مقبول خبریں
کراچی : بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار
کراچی : پولیس کارروائی میں بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بنگلوں میں ڈکیتی کیا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد ولد قیصر علی اور شہروز ولد قیصر علی شامل ہیں۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ایک راہگیر زخمی
گرفتار ملزم نے 3 فروری 2020 کو بلوچ کالونی کے علاقے میں اپنی ساتھی ملزما صباء اور خرم شہزاد کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی تھی۔
ملزمان نے دوران تفتیش گرفتار محمود آباد، ٹیپو سلطان، نیو کراچی، انڈسٹریل ایریا اور نیو ٹاؤن کے علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔