جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی: پیپلزپارٹی کا این اے 249 میں 26 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملتوی

25 اپریل, 2021 17:27

کراچی: پیپلزپارٹی نے کراچی کے حلقے این اے 249 میں 26 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

ناصرحسین شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کے باعث آج صوبے میں صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی ملک کے دیگر صوبوں میں ہے، پنجاب کی وزیرصحت حکومت سندھ پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے صوبے میں صحت سہولیات کو بہتر بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عالمی وبا کے باعث اپنے بجٹ کا بڑا حصہ کورونا وائرس کے روک تھام اور علاج کیلئے خرچ کیا ہے، سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی کے بغیر احتجاجی تحریک چلانے پر غور

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے 10ملین ڈوزخریدے گی، اگر وفاقی حکومت سندھ حکومت کی تجاویز پر عمل کرتی تو صورتحال مزید بہتر ہوتی۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن اور دیگر ضروری سامان اچھی مقدار میں موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top