جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

31 مارچ, 2023 18:30

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا نورس چورنگی پر ڈائنگ فیکٹری کی جانب سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اطلاعات کے مطابق راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم کیا جارہا تھا وہاں کرنٹ لگنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی، بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیوار بھی گرگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ میں دو خواتیں جان کی بازی ہاریں جبکہ نالے میں دو بچے گر کر جاں بحق ہوئے، کئی افراد نالے میں گر کر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 80 لاکھ خاندانوں کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کا اعلان

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مفت راشن کی فراہمی سے آگاہ نہیں کیا تھا، راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی، فیکٹری منیجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ کے دیگرافراد کو بھی حراست میں لیا جائے گا، واقعے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top