جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج

17 جون, 2022 13:04

کراچی : پولیس نے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے واقعے پر مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

گزشتہ روز این اے 240 کے ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں لانڈھی اور کورنگی تھانے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے درج کر لیئے گئے ہیں۔

مقدمے کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے 400 سے 500 افراد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے، عملے کو زودکوب کیا، الیکشن کے سامان و بیلٹ باکس کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے فوری تمام افراد کو منتشر کریا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں این اے دو سو چالیس کی نشست کا معرکہ ایم کیو ایم پاکستان نے مار لیا

تھانہ کورنگی میں پولیس افسر کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولنگ اسٹیشن وائی ڈبلو سی اے اسکول کے باہر 20 سے 25 افراد ڈنڈے اٹھائے موجود تھے۔ پولیس نے 5 افراد کو پکڑا اور ڈنڈے برآمد کئے۔

متن کے مزید مطابق ڈنڈے اٹھا کر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے فوری پولنگ کا عمل شروع کرایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top