جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی ، نوجوان لڑکی کا اغوا اور زیادتی

25 اپریل, 2022 13:56

کراچی: گلشن اقبال بلاک 19 میں ایک اور نوجوان لڑکی کا اغوا اور زیاد تی کا واقعہ رونما ہو اہے۔

متاثرہ بچی کے والد عبدالولی خان کے مطابق 13 اپریل کو بچی گھر کے نیچے سے لاپتا ہوئی تھی ،جسے ہر جگہ ڈھونڈا مگر وہ نہ ملی ۔

والد عبدالولی خاں نے الزام لگایاکہ عزیز بھٹی تھانے میں رپورٹ درج کے لئے گیا تو پولیس نےٹال دیا ،14اپریل کو بچی گھر کے نیچے بے ہوشی کی حالت میں ملی۔

بچی کا جناح اسپتال میں ایم ایل کرایا گیا تھا، ایم ا یل رپورٹ میں معلوم ہوا کہ بچی سے زیادتی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت کام خود کرے گی؟ کوئٹہ کراچی شاہراہ کا دو ماہ پہلے کنٹریکٹ فائنل ہوچکا : اسد عمر

والد کا کہنا ہے کہ بچی کو فلیٹ کے رہائشی پڑوسی نے اغوا کیا، بااثر افراد کی سرپرستی کے باعث پولیس کارروائی نہیں کررہی ہے، جبکہ متاثرہ بچی نے بھی پڑوسی ملزم عالم خان عرف سونو کو شناخت کر لیا ہے۔

متاثرہ بچی کےوالد عبدالولی خاں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن افسرمبینہ طور پر رشوت طلب کررہا ہے۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اغوا کے بعد واقعے کا مقدمہ اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کر کےملزم کو گرفتار کر لیا گیاتھا،ملزم کو تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top