جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد ہائی کورٹ : عمران خان کی معافی قبول، توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس خارج

03 اکتوبر, 2022 15:41

اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی۔

بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل تھے۔

عمران خان اپنے وکیل کے عمران عدالت میں پیش ہوئے۔ حامد خان نے کہا کہ ہم نے عدالتی حکم پر بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم بیان حلفی پر جائیں گے، آپ اور کچھ کہیں گے؟ توہین عدالت کیسسز میں ہم بہت احتیاط کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کا کھیل بے نقاب ہو گیا، عمران خان ہو یا کوئی بھی، ناقابل معافی جرم ہے : مریم اورنگزیب

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بیان حلفی پر اعتراض کیا، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ نہال ہاشمی اور دانیال چوہدری کیس کو سپورٹ کررہے ہیں؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم عدالت کو کچھ دستاویزات جمع کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو تحریری جواب کل تک جمع کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کا ڈسٹرکٹ کورٹس جانا اور یہاں پر معافی مانگنا بہتر ہے۔ ہم نے آپ کا بیان حلفی پڑھا ہے، کچھ اور کہنا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں یہ توہین عدالت تھی، تاہم عمران خان کے رویے پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top